انڈر 16 ایشیا کپ ہاکی : پاکستان نے چائنیز تائی پے کو 16-1 سے ہرادیا

Asia Cup Hockey

Asia Cup Hockey

سنگاپور(جیوڈیسک)انڈر 16 ایشیا کپ ہاکی ٹورنامنٹ میں پاکستان نے چائینز تا ئی پے کے خلاف گولز کی بارش کردی اور مخالف ٹیم کو ایک کے مقابلے میں 16 گولز سے شکست دیدی، 3 کھلاڑیوں نے 12گول کئے۔

سنگاپور میں جاری انڈر 16 ایشیا کپ میں پاکستان نے چائینز تائی پے کے خلاف 16 گول کئے اور صرف ایک گول ان کے خلاف ہوا، پاکستان کی جانب سے محمد عتیق نے 5، شان ارشاد نے 4 اور نوید ملک نے 3 گول کئے، پاکستان ٹیم کل 2 میچز کھیلے گی، پہلا میچ چین اور دوسرا میچ جاپان کے خلاف ہوگا۔