امریکن نیشنل باسکٹ بال،شکاگو بلز نے نیو جرسی کو شکست دیدی

Chicago Bulls

Chicago Bulls

بروکلین(جیوڈیسک)امریکن نیشنل باسکٹ بال میں شکاگو بلزکی ٹیم نے نیو جرسی نیٹس کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد شکست دیدی۔نیویارک سٹی کے علاقے بروکلین میں کھیلے گئے باسکٹ بال میچ میں دونوں ٹیموں کے درمیان سخت مقابلہ ہوا۔فرسٹ کوارٹر میں میزبان نیٹس کو بیس نو کی برتری حاصل ہوئی۔

سیکنڈ اور تھرڈ کوارٹر تک میزبان ٹیم کو باون تینتالیس سے برتری قائم رہی ۔فورتھ کوارٹر میں دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں نے جارحانہ کھیل پیش کیا۔شکاگو بلز نے شاندار کم بیک کرتے ہوئے نوے کے مقابلے میں بانوے سے کامیابی اپنے نام کی ۔شکاگو بلز کے کھلاڑی کارلوس بوزر نے سب سے زیادہ انتیس پوائنٹس سکور کیے۔