انڈر 21 ایشین اسنوکر،ماجد علی سیمی فائنل میں پہنچ گئے

Snooker

Snooker

پاکستان (جیوڈیسج)انڈر ٹوئنٹی ون ایشین اسنوکر چیمپیئن شپ کے کوارٹر فائنل میں پاکستان کے محمد ماجد علی نے چین کے لو نیگ کو شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنالی۔ بھارت کے شہر انڈور میں جاری انڈر ٹوئنٹی ون ایشین اسنوکر چیمپیئن شپ میں پاکستان کے محمد ماجد علی عمدہ کارکردگی کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے ایونٹ کے سیمی فائنل میں پہنچ گئے ہے۔

محمد ماجد نے چین کے لو نیگ کو بیسٹ آف سیون فریم کے کوارٹر فائنل میں پانچ کے مقابلے دو فریم سے شکست دیکر فائنل فور میں جگہ بنائی۔ سیمی فائنل میں محمد ماجد علی کا مقابلہ بھی چینی حریف سے ہوگا۔