امریکہ: القاعدہ کے ممکنہ حملے کے پیش نظر سفری ہدایات جاری

U.S.

U.S.

القاعدہ کی ممکنہ کاروائی کے پیش نظر امریکی حکام نے سفری ہدایات جاری کردی ہیں۔ جس پر امریکی عوام نے مثبت ردِ عمل ظاہر کیا ہے۔ امریکی خفیہ ایجنسی نے اگاہ کیا ہے کہ القاعدہ اگست میں ممکنہ طور پر مشرق وسطی اور شمالی افریقہ میں حملے کی منصوبہ بندی کررہی ہے۔

جس کے پیش نظر امریکہ نے اکیس ممالک میں اپنے سفارت خانے بند کرنے کا اعلانیہ جاری کیا ہے۔ اور سفری ہدایات بھی جاری کی ہیں۔ تاہم واشنگٹن کے ڈیولیس ائیرپورٹ پر مسافر زیادہ فکر مند نظر نہیں آئے۔ ان کا کہنا ہے کہ وہ اس خبر پر فکر مند نہیں ہیں تاہم ممکنہ ہدف بننے والے ممالک میں جانے سے پرہیز کریں گے۔