امریکی ایوان نمائندگان نے ایران پر پابندیاں سخت کرنے کا بل منظور کر لیا

U.S.

U.S.

امریکی (جیوڈیسک) ایوان نمائندگان نے ایران پر پابندیاں سخت کرنے کا بل بھاری اکثریت سے منظورکر لیا۔ بل کی حمایت میں 400 جبکہ مخالفت میں 20ووٹ پڑے۔ بل کے تحت پابندی سے ایران پر ایک سال کے لئے تیل کی برآمد میں مزید 10 لاکھ بیرل یومیہ کمی ہو گی۔

بل سینیٹ کی منظوری کے بعد صدر براک اوباما کے دستخط سے قانون بن جائے گا۔ ایران پر پابندیوں کا بل اسکے متنازعہ ایٹمی پروگرام کی وجہ سے ایوان نمائندگان میں لایا گیا اور نو منتخب صدر حسن روحانی کی حلف برداری سے چند روزپہلے پاس ہوا ہے۔