بھارت : سیلاب نے اتر کھنڈ میں تباہی مچا دی، متعدد مکانات تباہ

India

India

بھارت (جیوڈیسک) کی شمالی ریاست اتر کھنڈ میں طوفانی بارش سے متعدد مکانات تباہ ہو گئے، سیلابی پانی میں ایک بچہ بہہ گیا، جبکہ ایک خاندان کے چار افراد لاپتہ ہو گئے ہیں۔ ضلع باگیشور کے گاں کپکوٹ میں بارش کا پانی پہاڑوں کی مٹی بھی ساتھ لایا جس سے درجنوں گھروں کو نقصان پہنچا۔

ملبے تلے دب کر مویشی بھی ہلاک ہوئے ہیں۔ امدادی کارکن مقامی لوگوں اور بھاری مشینری کی مدد سے ملبہ ہٹانے میں مصروف ہیں۔ جون میں بھی طوفانی بارشوں کے باعث آئے سیلاب نے اتر کھنڈ میں تباہی مچا دی تھی۔