بغداد میں خود کش حملے، 6 افراد جاں بحق، 20 زخمی

Baghdad

Baghdad

عراقی (جیوڈیسک) دارالحکومت بغداد میں مسجد کے باہر خود کش حملے میں 6 افراد جاں بحق اور 20 زخمی ہوگئے۔ ایک عینی شاہد کے مطابق خود کش حملہ آور مسجد میں داخل ہونے کی کوشش کر رہا تھا کہ باہر کھڑے ایک شخص نے اس کے ارادوں کو بھانپ لیا اور اسے گلے لگا کر پیچھے دھکیل دیا۔

پیچھے ہٹتے ہی دھماکا خیز مواد پھٹ گیا۔ حکام کے مطابق خود کش حملہ آور کو پیچھے نہ دھکیلا جاتا تو زیادہ جانی نقصان ہوتا۔ خود کش حملے میں 6 افراد ہلاک اور 20 زخمی ہوئے ہیں۔ حملے کے سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔ کئی زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔