مصری کابینہ کا اخوان المسلین کے دھرنے ختم کرانے کیلئے طاقت کے استعمال کا حکم

Egypt

Egypt

قاہرہ (جیوڈیسک) مصر کی کابینہ نے پولیس کو حکم دیا ہے کہ قاہرہ میں اخوان المسلمین کے حمایتیوں کی جانب سے دھرنوں کو ختم کرنے کے لیے ہر طریقہ استعمال کیا جائے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ کابینہ نے فیصلہ کیا ہے۔

کہ ان دھرنوں کو ختم کرانے کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں۔ واضح رہے کہ صدر محمد مرسی کو تین جولائی کو اقتدار سے ہٹا دیا گیا تھا جس کے بعد سے ان کی جماعت اخوان المسلمین نے قاہرہ میں دھرنوں کا سلسلہ جاری کیا ہوا ہے۔