امریکا کا پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبے پرتحفظات کا اظہار

Victoria Nuland

Victoria Nuland

امریکا(جیوڈیسک)امریکا نے پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبے پر شدید خدشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر منصوبہ جاری رہا تو پاکستان کو پابندیوں کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔

واشنگٹن میں میڈیا بریفنگ میں امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان وکٹوریا نولینڈ نے کہا ماضی میں بھی دس ،پندرہ بار گیس پائپ لائن منصوبے کے بارے میں اعلانات سن چکے ہیں، اگر منصوبے پر پیش رفت ہوئی تو ایران پر عائد پابندیوں پر عمل ہو سکتا ہے۔ وکٹوریا نولینڈ نے کہا کہ امریکا نے گیس پائپ لائن منصوبے پر اپنی تشویش سے پاکستان کو آگاہ کر دیا ہے۔

پاکستان کو درپیش توانائی کے بحران سے نمٹنے کے لیے امریکا بہتر اور زیادہ قابل اعتماد منصوبوں پرپاکستان کے ساتھ مل کر کام کررہا ہے۔ وکٹوریہ نولینڈ کا کہنا تھا کہ اگراس منصوبے پر کام آگے بڑھا تو اس صورت میں پابندیوں کا اطلاق ہوسکتا ہے۔ پاکستان اور ایران نے گذشتہ روزایک اعشاریہ پانچ بلین ڈالرز کے پاک ایران پاکستان گیس پائپ منصوبے کا افتتاح کیا تھا۔