وینزویلا : نکولس مادورو کو عوامی حمایت حاصل

Nicolas Maduro

Nicolas Maduro

وینزویلا(جیوڈیسک)وینزویلا میں سرخ لباس میں ملبوس ہزاروں افراد نے شاویز کے جانشین نکولس مادورو کو اپریل میں ہونے والے قومی انتخابات میں پسندیدہ سیاستدان اور رہنما قرار دیتے ہوئے انہیں کامیاب کرانے کا عہد کیا ۔

لوگوں کو امید ہے کہ ان کے ہر دل عزیز آنجہانی صدر شاویز کی طرح نکولس مادورو بھی تیل سے پیدا ہونے والے زرمبادلہ کو عوامی فلاح وبہبود پر خرچ کرکے سوشلسٹ پارٹی کی طرف سے امیدوار کے طور پر انتخابات میں حصہ لیں۔ نکولس مادورو کو عوام نے بھرپور اخلاقی اور سیاسی تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے۔

قائم مقام صدر نکولس مادورو نے عوام سے خطاب میں اس بات کا اعادہ کیا کہ وہ شاویز کی گزشتہ چودہ برس سے جاری پالیسیوں کو جاری رکھیں گے ۔ تاکہ لاطینی امریکہ میں کسی قسم کا عدم تحفظ پیدا نہ ہو ۔ مادورو نے کہا کہ اقتدار میں آنے کے بعد ان کو عوام کی معاشی اصلاحات کے ساتھ سیکیورٹی ، جرائم تشدد اور منشیات کی روک تھام جیسے مسائل کا سامنا ہے۔