امریکہ ایران کے ساتھ سفارتی تعلقات تیز کرے، امریکی تھنک ٹینک

U.S. think tank

U.S. think tank

امریکی تھنک ٹینک نے امریکہ پر زور دیا ہے کہ تہران کے ساتھ ایران کے جوہری پروگرام کو روکنے کے لیے سفارتی کوششوں میں تیزی لائے تاکہ ایرانی ایٹمی پھیلاو کے خطرے کو کم کرنے میں مدد مل سکے۔

امریکی تھنک ٹینک نیایک تازہ ترین اسٹریٹجک رپورٹ کے مطابق امریکی انتظامیہ پر زور دیا ہے کہ ایران کا ایٹمی پروگرام روکنے کے لیے امریکہ تہران کے ساتھ بات چیت کرے اور ایران کے خلاف موجودہ پابندیوں کو کم کرنے کیلئے اقدامات کرے۔

رپورٹ کے مطابق ایران کے ساتھ مکمل تعاون کو یقینی بنانے کیلئے امریکہ کو سفارتی کوششیں تیز کردینا چاہئیں اور ایران کو مناسب راستہ دے اگر ایران راضی ہوجائے تو تہران کے ایٹمی پروگرام کو روکنے میں مدد ملے گی۔ رپورٹ میں امید ظاہر کی گئی ہے کہ اس طرح کے پیکج سے واشنگٹن اور تہران کے درمیان اعتماد قائم ہوگا۔