امریکا کی جاسوسی لسٹ میں پاکستان کا دوسرا نمبر

U.S. Spying

U.S. Spying

لندن (جیوڈیسک) برطانوی اخبار دی گارڈین نے انکشاف کیا ہے کہ امریکا نے پاکستان سے مارچ 2013 کے دوران ساڑھے 13 ارب کی خفیہ معلومات اکھٹی کی ہیں۔ یہ معلومات ٹیلی فون اور کمپیوٹر نیٹ ورک سے لی گئیں ہیں۔ برطانوی اخبار نے امریکا کی دنیا بھر میں خفیہ ڈیجیٹل معلومات جمع کرنے کی رپورٹ جاری کی ہے۔

اخبار کا کہنا ہے کہ امریکا کی نیشنل سیکیورٹی ایجنسی کی جاسوسی لسٹ میں پاکستان کا دوسرا نمبر ہے۔ امریکی ادارے نے رواں سال مارچ کے 30 دنوں میں پاکستان سے ساڑھے 13 ارب کی خفیہ معلومات اکھٹی کیں۔

سب سے زیادہ ڈیٹا ایران سے لیا گیا جہاں سے امریکا نے 14 ارب معلومات لیں۔ اردن سے 12 ارب سے زائد، مصر سے 7 ارب سے زائد اور جبکہ بھارت سے 6 ارب 3 کروڑخفیہ معلومات اکھٹی کیں۔ امریکی ایجنسی نے اسی عرصے کے دوران امریکا سے بھی 3 ارب خفیہ معلومات اکھٹی کیں۔