شمالی اور جنوبی کوریا کے درمیان مذاکرات کا آغاز

North South Korea

North South Korea

شمالی اور جنوبی کوریائی حکام دو سال سے زیادہ عرصے میں پہلی بار سرکاری سطح پر مذاکرات کر رہے ہیں۔ برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق شمالی اور جنوبی کوریا کے درمیان مذاکرات پان من جوم کے مقام پر ہو رہی ہیں جو دونوں ملکوں کے بیچ میں غیر فوجی علاقے میں واقع ہے۔

یہ مذاکرات دونوں ملکوں کے درمیان جاری سخت کشیدگی کے بعد ہو رہے ہیں۔ دونوں ملکوں کے درمیان کشیدگی اس وقت عروج پر پہنچ گئی تھی جب اپریل میں کائیسونگ کے مشترکہ تجارتی خطے میں تمام سرگرمیاں بند کر دی گئی تھیں۔ یہ خطہ شمال اور جنوب کے درمیان تعاون کی علامت ہے۔

یہ شمالی کوریا کی سرحد کے اندر آٹھ برس سے زیادہ عرصے سے چلتا رہا تھا۔ دونوں ممالک میں کشیدگی میں کمی کے بعد جنوبی کوریا نے شمالی کوریا کے حکام کو سیئول میں اعلی سطح مذاکرات کے لئے بلایا تھا لیکن شمالی کوریا نے کہا تھا کہ وہ پہلے نچلے درجے کے مذاکرات کرنا چاہتا ہے۔ جنوبی کوریا کے وفد نے کہا ہے کہ اسے امید ہے کہ اس میں اسی ہفتے کے اختتام پر ہونے والی وزارتی سطح کی ملاقات کی تفصیلات اور منصوبوں پر گفتگو کی جائے گی۔