امریکی بحریہ کا طیارہ گر کر تباہ ، تین اہلکار ہلاک

U.S. Plane

U.S. Plane

واشنگٹن(جیوڈیسک)امریکی بحریہ کا ایک طیارہ واشنگٹن کے قریب گر کر تباہ ہو گیا جس کے نتیجے میں تین اہلکار ہلاک ہو گئے۔

حکام کے مطابق امریکی نیوی کا طیارہ ای اے 6 بی تربیتی مشن کے دوران واشنگٹن کے نواحی علاقے میں کھیت میں گر کر تباہ ہوا۔ طیارے پر عملے کے تین ارکان سوار تھے جو سب کے سب ہلاک ہوگئے۔ حادثے کی وجہ معلوم کرنے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔