امریکا : نیو اورلینز میں مدرزڈے پریڈپر فائرنگ، 2 بچوں سمیت 19 افراد زخمی

U.S. Firing

U.S. Firing

لوزیانا(جیوڈیسک)امریکی ریاست لوزیاناکے شہرنیو اورلینز میں مدرزڈے پریڈپرفائرنگ سے دوبچوں سمیت 19 افرادزخمی ہوگئے۔ نیواورلینزپولیس حکام کے مطابق مدرزڈے پریڈمیں تین سوکے قریب افرادشریک تھے۔

دویاتین افرادنے اچانک ان پرفائرنگ کردی۔فائرنگ سے 10 برس کے دوبچوں سمیت 19 افرادزخمی ہوئے،گولیاں زیادہ ترافرادکے جسموں کوچھوکرگزرگئیں جس سے وہ معمولی زخمی ہوئے۔پولیس کاکہناہے کہ فائرنگ کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی ہے۔پولیس نے ملزمان کی نشاندہی یاان کی گرفتاری میں مدد دینے والے کوڈھائی ہزارڈالرنقد دینے کااعلان کیاہے۔