کراچی : ن لیگ کی ریلی پر فائرنگ، 2 افراد جاں بحق، 2 زخمی

Karachi Rally

Karachi Rally

کراچی(جیوڈیسک) کراچی کے علاقے ملیرمیں مسلم لیگ ن کی ریلی پر فائرنگ سے دوا فراد جاں بحق، دو زخمی ہو گئے۔ریلی ماڈل ٹان کالونی سے گزر رہی تھی کہ اچانک نامعلوم افراد نے فائرنگ کر دی۔

جاں بحق ہونے والوں کی شناخت عمران اور اسحاق کے نام سے کر لی گئی ہے۔ واقعہ کے بعد علاقے میں کشیدگی پھیل گئی اور کاروباری مراکز اور دکانیں بند ہو گئیں۔ پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری نے موقع پر پہنچ کر صورتحال کو کنٹرول کیا۔ رینجرز نے دو مشتبہ موٹر سائیکلوں کو بھی قبضے میں لے لیا ہے۔