جیکب آباد : مسلم لیگ ن کا مبینہ دھاندلی کے خلاف احتجاج

PML-N Protest

PML-N Protest

جیکب آباد(جیوڈیسک) جیکب آباد میں مسلم لیگ ن کے کارکنوں اور امیدواروں نے مبینہ انتخابی دھاندلی کیخلاف دھرنا دیا۔پریس کلب کے باہر دھرنے کے شرکا نے پیپلز پارٹی پر دھاندلی کے الزامات عائد کئے۔

مقررین کا کہنا تھا کہ انتخابی عملے نے جانبداری کا مظاہرہ کرتے ہوئے رزلٹ تیار کئے،ان کا کہنا تھا کہ چوبیس گھنٹے گزرنے کے باوجود مسلم لیگ ن کے بیس لاپتہ کارکنوں کا کوئی سراغ نہیں ملا۔