امریکی صدر اور سعودی فرمانروا کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ

U.S. President - Saudi King

U.S. President – Saudi King

واشنگٹن (جیوڈیسک) امریکی صدر بارک اوباما اور سعودی فرمانروا شاہ عبداللہ کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے۔ بارک اوباما اور شاہ عبداللہ نے ٹیلی فون پرشام اور مصر کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔

غیرملکی خبر ایجنسی کے مطابق امریکی صدر نے شام میں حکومت مخالف قوتوں کو امداد دینے پر بھی تبادلہ خیال کیا۔دونوں رہنماوں نے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال بھی کیا۔