امریکی ریاست النوائے میں فائرنگ، 5 افراد قتل، بچہ زخمی

U.S. Firing

U.S. Firing

واشنگٹن(جیوڈیسک)امریکی ریاست النوائے کے مانچسٹر ولیج میں ایک شخص نے فائرنگ کرکے 5افراد کو قتل کردیا۔واقعے میں ایک بچہ زخمی بھی ہوا۔امریکی میڈیا کے مطابق فائرنگ کا واقعہایسٹ اسٹریٹ کے پبلک ہاوسنگ کمپلیکس میں بدھ کی صبح پیش آیا۔

حملہ آور کو فائرنگ کرنے کے شبے میں مشکوک شخص کو گرفتار کرلیا ہے۔ اس واقعے کے بعد علاقے کے اسکول بند کردیئے گئے ہیں۔پولیس نے علاقے میں گشت بڑھادیا ہے۔واقعے میں زخمی ہونے والے بچے کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔