امریکا، طالبان مذاکرات میں پاک فوج کا کردار اہم ہے، کیری

Carry

Carry

امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے کہا ہے کہ امریکہ طالبان مذاکرات میں پاکستانی فوج کا اہم کردار ہے۔ نئی دہلی میں بھارتی وزیراعظم منموہن سنگھ سے ملاقات میں افغانستان کا معاملے پر بھی بات چیت کی۔

اس سے قبل جان کیری نے بھارتی وزیر خارجہ سلمان خورشید کے ہمراہ مشترکہ کانفرنس میں کہا کہ افغانستان میں طالبان سے مذاکرات کیلئے شرائط تا حال طے نہ ہو سکیں۔ انکا کہنا تھا کہ قطر میں نئے طالبان دفتر کے تنازعہ سے امن مذاکرات متاثر ہو رہا ہے۔ کیری نے یہ بھی کہا کہ امریکہ افغانستان میں انتخابات دو ہزار چودہ کیلئے بھارت کا مرکزی کردار دیکھتا ہے.

کیری نے کہا کہ امریکہ اور افغان طالبان، افغانستان میں امن مذاکرات کے ذریعے بارہ سال سے جاری جنگ سے نجات چاہتے ہیں. انکا کہنا تھا کہ اس حل طلب معاملے پر پاکستانی ملٹری سپورٹ کے بغیر یہ پیشرفت ممکن نہ تھی.