واشنگٹن: چڑیا گھر سے مفرور پانڈہ رات بھر کی تلاش کے بعد مل گیا

Washington

Washington

واشنگٹن (جیوڈیسک) واشنگٹن کے اسمتھ سونی ین زو سے فرار ہونے والا سرخ پانڈہ رات بھر تلاش کے بعد ڈیڑھ کلومیٹر دور ایک گھر سے برآمد کر لیا گیا۔ جیل سے مجرم تو فرار ہوتے ہی ہیں لیکن واشنگٹن کے اسمتھ سونی ین زو میں فرار کا ایک انوکھا واقعہ ہوا. رسٹی نامی سرخ پانڈہ جو کہ ابھی محض ایک سال کا ہی ہے را ت گئے اپنے کمپانڈ سے نکل بھاگا۔

رسٹی کے فرار کی اس وقت خبر ہوئی جب ایک اسٹاف کھا نا لے کر رسٹی کے پنجرے میں پہنچا. رسٹی کو پنجرے میں نہ پاکر گمشدگی درج کرائی گئی اور پولیس نے تلاش شروع کردی۔ پولیس کی محنت اس وقت رنگ لائی جب ڈیڑھ کلومیٹر دور ایک گھر سے رسٹی پکڑا گیا۔

چڑیا گھر واپسی پر اسکا میڈیکل چیک اپ کیا گیا اور میڈیسن دی گئی۔ چند دن بعد رسٹی کی مکمل صحتیابی کے بعد اسے دوبارہ بچوں کو محظوظ کرنے کیلئے پنجرے میں رکھ دیا جائے گا۔