گھر میں سلنڈر دھماکے سے 12 افراد زخمی

Cylinder Explosion

Cylinder Explosion

پشاور (اصل میڈیا ڈیسک) صوبہ خیبرپختونخوا کے ضلع کوہستان میں ایک گھر سلنڈر دھماکے سے گونج اٹھا جس کے باعث 12 افراد زخمی ہو گئے۔

شیراکوٹ نامی علاقے میں قائم گھر میں سلنڈر دھماکے سے کمسن بچوں اور خواتین سمیت بارہ افراد جھلس گئے جنہیں فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کیا گیا۔

دھماکے کے زخمیوں میں 2 اور تین سالہ کمسن بچے بھی شامل ہیں، تمام متاثرین کو اسپتال میں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔

حادثے کے فوری بعد پولیس اور ریسکیو عملہ جائے وقوع پر پہنچا، قانونی نافذ کرنے والے ادارے کے اہلکاروں نے واقعے کے مقام کا جائزہ لیا۔

پولیس نے دھماکے کی وجہ جاننے کے لیے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔