یو ٹیوب کیس، لاہور ہائی کورٹ نے تجاویز طلب کرلیں

Lahore High Court

Lahore High Court

لاہور (جیوڈیسک) لاہور ہائی کورٹ نے یوٹیوب کی بندش کے خلاف درخواست پر گستاخانہ مواد بلاک کرنے سے متعلق وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی کے ماہرین سے پچیس جولائی کو تجاویز طلب کرلیں۔

جسٹس سید منصور علی شاہ نے کیس کی سماعت کی ۔گوگل انتظامیہ کی جانب سے عدالت کو بتایا گیا کہ قانونی معاملات کا جائزہ لیا جا رہا ہے، جس کے بعد فیصلہ کیا جائے گا کہ گوگل انتطامیہ لاہور ہائی کورٹ میں اپنا جواب داخل کروائے گی یا نہیں ۔

وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی نے عدالت کو بتایا کہ گستاخانہ مواد کو بلاک کرنے کے لیے قانون سازی کی جارہی ہے۔ وفاقی حکومت کے وکیل نے استدعا کی کہ یو ٹیوب کی فوری بحالی کا حکم نہ دیا جائے، امن وامان کا مسئلہ پیدا ہو سکتا ہے۔ عدالت نے وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی کے ماہرین سے تجاویز طلب کر لیں کہ گستاخانہ مواد بلاک کر کے یو ٹیوب کو کس طرح بحال کیا جا سکتا ہے۔