سعودی ولی عہد کا یو اے ای کے شیخ محمد بن زاید سے دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال

 Prince Muhammad bin Salman

Prince Muhammad bin Salman

ابوظہبی (اصل میڈیا ڈیسک) سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے ابوظہبی کے ولی عہد شیخ محمد بن زاید آل نہیان سے منگل کے روز ٹیلی فون پر دو طرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے اورعلاقائی صورت حال سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا ہے۔

یو اے ای کی سرکاری خبررساں ایجنسی وام کے مطابق سعودی ولی عہد اور شیخ محمد نے دونوں برادرممالک کے درمیان تزویراتی شراکت دارئ کو مزید مستحکم بنانے کے امکانات پر گفتگو کی ہے۔

انھوں نے خطے میں رونما ہونے والے تازہ واقعات پر خیالات کا تبادلہ کیا اورمشترکہ دلچسپی کے دیگرامور پر بات چیت کی ہے۔

واضح رہے کہ شیخ محمد نے جولائی میں سعودی عرب کا سرکاری دورہ کیا تھا۔انھوں نے بعد میں ایک ٹویٹ میں لکھا تھا: ’’میں اور میرے بھائی محمد بن سلمان نے اپنی اقوام کے درمیان برادرانہ تعلقات اور تزویراتی تعاون کو مزید فروغ دینے کے طریقوں پرتبادلہ خیال کیا ہے۔‘‘