یوگنڈا : آئل ٹینکر کا تیل بہنے سے 31 افراد ہلاک، 20 زخمی

Uganda

Uganda

کمپال (جیوڈیسک) یوگنڈا کے دارالحکومت کمپالا میں آئل ٹینکر پھٹنے سے 31 افراد ہلاک جبکہ 20 زخمی ہو گئے۔ مقامی حکام کے مطابق ایک کار کے ٹکرانے کے بعد آئل ٹینکر سے تیل بہنا شروع ہوا جس سے سڑک اور اطرف کے علاقوں میں پھیلے تیل میں آگ لگ گئی۔

آگ سے 20 سے زائد موٹر سائیکلیں بھی جل گئیں۔ زخمیوں کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ مقامی افراد کے مطابق ہلاک ہونیوالوں میں وہ افراد بھی شامل ہیں جو آئل ٹینکر سے رسنے والاتیل اکٹھا کر رہے تھے۔