کروشیا کو یورپی یونین کی رکنیت دے دی گئی

Croatia

Croatia

کروشیا (جیوڈیسک) زغرب خوش خبری ہے کہ 2 دہائی قبل آزادی حاصل کرنے والے ملک کروشیا کو یورپی یونین کی رکنیت دے دی گئی۔ 1991 میں یوگو سلاویہ کے ٹوٹنے پر سات ملک وجود میں آئے تھے جن میں سے کروشیا دوسرا ملک ہے جسے یورپی یونین کی رکنیت دی گئی ہے۔

اس سلسلے میں کروشیا کے دارالحکومت زغرب میں ایک تقریب منعقد کی گئی جس میں ہزاروں افراد نے شرکت کی۔ یورپی کمیشن کے صدر ہوزے مینول نے تقریب کے دوران کروشیائی زبان میں نئے رکن کو خوش آمدید کہا۔

یورپی یونین میں شمولیت کے اعلان کے بعد توپوں کی سلامی دی گئی اور شاندار آتش بازی کی گئی۔ کروشیا کو شامل کیے جانے کے بعد یورپی یونین کے رکن ممالک کی تعداد 28 ہو گئی ہے۔