مصر: حکومت مخالف مظاہروں میں ہلاکتوں کی تعداد 5 ہو گئی

Egypt Protests

Egypt Protests

قاہرہ (جیوڈیسک) مصرمیں صدر مرسی کی حکومت کے ایک سال مکمل ہونے پر مخالفین کے مظاہرے، ہلاکتوں کی تعداد 5 ہو گئی۔ مصر میں دو سال سے حکومت مخالف مظاہرے جاری ہیں، گذشتہ شام محمد مرسی کی حکومت کے ایک سال مکمل ہونے پر ہزاروں مظاہرین سڑکوں پر نکل آئے۔

ان کا مطالبہ ہے کہ صدر مرسی اپنے عہدے سے مستعفی ہو جائیں۔ اسی دوران پولیس اور مظاہرین کے درمیان جھڑپیں بھی ہوئیں جن میں اب تک 5 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔