آنیوالی نسلیں ایڈز سے محفوظ رہیں گی، صدر اوباما

President Obama

President Obama

جوہانسبرگ (جیوڈیسک) امریکی صدر باراک اوباما نے جنوبی افریقہ میں آرچ بشپ ڈسمنڈ ٹوٹو فانڈیشن تنظیم کا دورہ کیا۔ کہتے ہیں امید ہے کہ آنیوالی نسلیں ایڈز سے محفوظ رہیں گی۔ تقریب سے خطاب کرتے امریکی صدر نے کہا کہ وہ آنے والی نسلوں کو ایڈز سے محفوظ رکھنے میں ضرور کامیاب ہوں گے۔

اس موقع پر صدر اوباما نے کمپیوٹر اور انگلش کی تعلیم کے لئے سنٹر میں شروع کئے گئے آفٹر سکول پروگرام میں شریک طلبہ سے ہاتھ ملایا اور ان سے پروگرام کے بارے میں گفتگو بھی کی۔ صدر اباما کے دورے کا اہتمام ایڈز کے خاتمے کے لئے صدر کے ایمرجنسی پلان نامی ادارے نے کیا تھا۔ اس دورے کا مقصد نوجوانوں میں ایڈز کے خلاف شعور اجاگر کرنا تھا۔