نیویارک : ہڈسن دریا میں ہیلی کاپٹر کی ہنگامی لینڈنگ

New York

New York

نیویارک (جیوڈیسک) امریکی شہر نیویارک کے ہڈسن دریا میں ہیلی کاپٹر نے ہنگامی لینڈنگ کی۔ ہیلی کاپٹر میں سوار پانچوں افراد محفوظ رہے۔ امریکا کیفیڈرل ایوی ایشن ادارے کے بیان کے مطابق یہ واقعہ دوپہر کے وقت پیش آیا۔

سٹریٹ 79 کے قریب بیل 206 ہیلی کاپٹر کو ایمرجنسی لینڈنگ کرنا پڑی۔ پولیس کے مطابق ہیلی کاپٹر کا پائلٹ اور اس میں سوار تمام مسافر محفوظ رہے۔ لینڈنگ کے بعد کوسٹ گارڈز نے ہیلی کاپٹر کو دریا سے نکالا۔