ترکی : کرد مظاہرین اور پولیس میں جھڑپیں، 4 افرد جاں بحق

Turkey

Turkey

دیارباکر (جیوڈیسک) ترکی کے کرد اکثریتی شہر دیارباکر میں مظاہرین اور پولیس کے درمیان جھڑپوں میں چار افرد جاں بحق اور درجنوں زخمی ہو گئے۔ ترکی میں اصلاحات کے مطالبے پر مظاہروں میں کرد کمیونٹی بھی شامل ہو گئی۔

شہر دیارباکر میں کرد مظاہرین اور پولیس کے درمیان جھڑپیں ہوئیں جس کے جواب میں پولیس نے آنسو گیس کا بے دریغ استعمال کیا۔ کرد جنگجوں کے ساتھ حکومت کی طرف سے امن عمل شروع کرنے میں تاخیر پر کرد کمیونٹی نے احتجاجی ریلیاں نکالیں۔ پولیس نے مظاہرین کو حساس علاقوں کی طرف مارچ کرنے سے روک دیا۔