گوجرانوالہ : پلازا میں دھماکا، 5 افراد زخمی

Gujranwala

Gujranwala

گوجرانوالہ (جیوڈیسک) گوجرانوالہ میں جی ٹی روڈ پر پلازامیں دھماکا ہوا ہے جس کے نتیجہ میں 5 افراد زخمی ہو گئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق دھماکا موٹر سائیکل شو روم کے اندر ہوا۔ زخمیوں کی حالت تشویش ناک ہے۔ زخمیوں کو قریب واقع طبی مرکز منتقل کر دیا گیا ہے۔ دھماکے کی نوعیت کے بارے میں تفتیش جا ری ہے۔