برطانوی فوج کی حملے سے بچنے کیلئے رشوت کی پیشکش

British

British

برطانوی (جیوڈیسک) اخبار کی ایک رپورٹ کے مطابق برطانوی افواج نے افغانستان سے انخلا کے دوران ممکنہ حملوں سے بچنے کیلئے طالبان جنگجووں کو لاکھوں پاونڈز کی پیشکش کردی۔ برطانوی فوج نے چھیاسٹھ لاکھ پاونڈز کا ایک منصوبہ شروع کیا ہے۔ جس کے تحت شدت پسندوں کو معافی کے ساتھ ایک سال تک ہتھیار نہ اٹھانے پر سو پاونڈز رشوت کی پیشکش بھی کی ہے۔

یہ انکشاف برطانوی اخبار ڈیلی ایکسپریس نے کیا ہے جس میں اس منصوبے کا ذکر کیا گیا ہے۔ تازہ منصوبے کا مقصد فوجی انخلا کے وقت برطانوی و نیٹو افواج کو مزاحمت کاروں سے محفوظ رکھنا ہے۔ رپورٹ کے مطابق برطانوی افسران نے مختلف افراد کی مدد سے طالبان سے تعلق رکھنے والے گروپس سے رابطہ کیا ہے۔

برطانوی فوجی ذرائع کا کہنا ہے کہ اس منصوبے میں مزاحمت کار کسی معاہدے کے پابند نہیں۔ افغانستان میں برطانوی میرنز کے سربراہ میجر جنرل ایڈرورڈ اسمتھ کا کہنا ہے کہ اب تک نو سو مزاحمت کار اس عمل کا حصہ بن چکے ہیں۔