برطانیہ کا کورونا سے بری طرح متاثر بھارت کو ریڈ لسٹ سے نکالنے کا اعلان

Airport

Airport

برطانیہ (اصل میڈیا ڈیسک) برطانیہ نے بھارت کو کورونا کی ریڈ لسٹ سے نکالنے کا اعلان کردیا۔

برطانیہ کی جانب سے بحرین، قطر، یواے ای کو ریڈ سے amber لسٹ میں شامل کیا گیا ہے جب کہ پاکستان بدستور اس فہرست میں شامل ہے۔

برطانوی اعلان کے مطابق پاکستان سے آنے والوں کو ہوٹل میں قرنطینہ کرنا ہوگا اور 12 اگست سے ریڈ لسٹ میں شامل ممالک سے آنے والوں سے قرنطینہ کی مد میں زائد رقم وصول کی جائےگی۔

ایک بالغ شخص کے قرنطینہ کے اخراجات 1750 سے بڑھ کر 2285 پاونڈ ہوجائیں گے جب کہ دوسرے بالغ شخص کے لیے 1430 پاؤنڈ ادا کرنا ہوں گے۔

دوسری جانب بھارت میں کورونا سے 24 گھنٹوں میں 532 اموات ہوئیں اور مجموعی تعداد 4 لاکھ 32 ہزار سے تجاوز کرگئی جب کہ 24 گھنٹوں کے دوران 43 ہزار سے زائد کیسز بھی رپورٹ ہوئے۔

کورونا کیسز کے لحاظ سے دنیا میں امریکا کے بعد بھارت کا دوسرا نمبر ہے اور اموات کے لحاظ سے امریکا اور برازیل کے بعد تیسرا نمبر ہے جب کہ کیسز کےلحاظ سے پاکستان کا نمبر 31 واں ہے۔

عالمی ادارہ صحت نے کورونا کی دوسری لہر سے مؤثر انداز میں نمٹنے پر پاکستان کے اقدامات کی تعریف کی تھی اور کہا تھا دوسرے ملکوں کو پاکستان کی تقلید کرنی چاہیے۔