برطانیہ کو کورونا وائرس کی تیسری لہر کے خطرے کا سامنا ہے، وزیر خارجہ

UK Coronavirus

UK Coronavirus

لندن (اصل میڈیا ڈیسک) برطانیہ کے وزیر خارجہ ڈومینیک راب نے کہا ہے کہ اگر آئندہ ہفتوں کے دوران لاک ڈاؤن پر عمل نہ کیا گیا تو ملک کو کورونا وائرس انفیکشنز کی تیسری لہر کا خطرہ لاحق ہو سکتا ہے۔

تاہم ان کا کہنا تھا کہ حکومت پورے ملک میں لاک ڈاؤن نافذ کرنے سے بچنے کے لیے ہر ممکن کوشش کر رہی ہے۔

برطانیہ، یورپ میں کورونا وائرس سے شدید متاثرہ ممالک میں شامل ہے جہاں انفیکشنز کی مجموعی تعداد 16 لاکھ 10 ہزار کے قریب ہے جبکہ کووڈ انیس کے سبب ہلاکتوں کی تعداد 58,127 ہے۔