لوٹن برطانیہ (تیمور لون) نئی ذمہ داریاں سونپنے پر قیادت کا مشکور ہوں۔ برطانیہ میں مقیم کشمیری اوورسیز کے مسائل کا حل اولین ترجیح ہے۔ قیادت کی امیدوں پر پورا اترنے کی کوشش کروں گا۔ ان خیا لات کا اظہار زبیر اقبال کیانی نے قیادت کی جانب سے کمشنر برائے اوورسیز کمیشن آزاد کشمیر کی ذمہ داری سونپے جانے پر صحافیوں سے گفتگو کے دوران کیا ۔ زبیر اقبال کیانی کا کہنا تھا کہ بیرون ملک بسنے والے کشمیریوں کی جانب سے سب سے زیادہ شکایات قبضہ مافیا کے لئے آ رہی ہیں ۔ قبضہ مافیا سے نجات کے لئے قانون سازی پر مشاورت کے لئے اگلے ہفتے پاکستان جاوں گا۔
زبیر کیانی کا کہنا تھا کہ ان کی بھرپور کوشش ہوگی کہ وہ کمیونٹی کے مسائل کو حل کرنے میں کلیدی کردار ادا کریں ۔ اس موقع پر ن لیگی رہنما چیئرمین اینڈ میڈیا ایڈوائزر اوور سیز راجہ شفیق احمد پلاہلوی ، راجہ امتیاز ، امجد فاروق ، ملک انواز، ماسٹرراجہ سفیر ، حاجی ملک اصغر ، توصیف کیانی ، مرزا توقیر جرال ، راجہ خالد ، راجہ نعیم ، ایازاصغر ملک، راجہ اعجاز و دیگر زبیر اقبالی کیانی کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا کہ زبیر اقبال کیانی کی تعیناتی آزاد کشمیر حکومت کی جانب سے میرٹ کا منہ بولتا ثبوت ہے۔
زبیر اقبال کیانی نے پارٹی کے لئے گراں قدر خدمات سرانجام دی اور مشکل سے مشکل حالات میں بھی پارٹی کو متحد رکھا ۔رہنماوں نے کہا کہ زبیر اقبال کیانی مسلم لیگ ن آزادکشمیر برطانیہ کا قیمتی سرمایہ ہیں اور پاکستان مسلم لیگ ن کو برطانیہ میں ناقابل تسخیر قوت بنانے میں کردار سے سب واقف ہیں ۔ہم امید کرتے ہیں کہ راجہ زبیر اقبال کیانی صاحب کمیونٹی میں رہ کر تارکین وطن کے حقوق کا مکمل تحفظ کرتے ہوئے اپنی قابل فخر صلاحیتوں کا بھرپور لوہا منوائیں گے اور خطہ آزاد کشمیر و پاکستان کا نام روشن کریں گے۔راجہ زبیر اقبال کیانی کا میرٹ پر انتخاب کرنے پر ہم اپنے قائد کشمیر ،وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان اور ان کی کابینہ کا صمیم قلب سے شکریہ ادا کرتے ہیں۔