برطانیہ میں خسرے کی وبا پھیل گئی، ایک ہفتے میں 764 بچے بیمار

UK Measles

UK Measles

لندن(جیوڈیسک)برطانیہ میں بھی خسرے کی وبا پھیل گئی ہے۔ ایک ہفتے میں سات سو پینسٹھ بچے اس مہلک بیماری میں مبتلا ہو چکے ہیں۔ برطانوی محکمہ صحت کے مطابق ایک ہفتے میں ملک میں خسرے کی بیماری میں دس فیصداضافہ ہوا ہے۔

حکام نے والدین کو خبردار کیا ہے کہ خسرہ وبائی شکل اختیار کر گیا ہے وہ اس بیماری سے بچنے کے لیے اپنے بچوں کو ٹیکے لگوائیں۔ برطانیہ میں خسرے میں مبتلا ہونے والے بچوں کی عمریں چھ سے چودہ سال کے قریب ہیں تاہم ابھی تک کسی مریض کے ہلاک ہونے کی اطلاع نہیں آئی۔