براعظم ایشیا کے دو بڑے ممالک چین اور بھارت میں حالیہ بارشوں نے تباہی مچا دی

Recent rains

Recent rains

چین (جیوڈیسک) براعظم ایشیا کے دو بڑے ممالک چین اور بھارت میں حالیہ بارشوں نے تباہی مچا دی ہے۔ طوفانی بارشوں میں ہزاروں افراد ہلاک، لاکھوں بے گھر اور گائوں کے گائوں صفحہ ہستی سے مٹ گئے۔ وسطی چین میں طوفانی بارش سے مختلف حادثات میں متعد افراد ہلاک اور بیس ہزار افراد متاثر ہوئے جبکہ متعدد تاحال لا پتہ ہیں۔ چین کیعلاقے ین زیان میں۔

موسلا دھار بارشوں نے تباہی مچادی، رہائشی عمارتیں، دکانیں اور سڑکوں پر موجود گاڑیاں سیلابی پانی میں ڈوب چکی ہیں اور ہزاروں ایکڑ پر کھڑی فصلیں تباہ ہوگئیں، مرکزی شاہراہ متاثر ہونے سیامدادی سرگرمیوں میں دشواریوں کا سامنا ہے۔

دوسری طرف بھارت بھی شدید طوفانی بارشوں کی زد میں ہے، صرف شمالی ہمالیائی ریاست اتر کھنڈ میں سیلاب سیچھ ہزار افراد لاپتہ ہوگئے۔ لینڈ سلائیڈنگ سیکئی دیہات صفحہ ہستی سے مٹ گئے، امدادی اداروں کے مطابق سیلاب سے تین لاکھ سے زائد افراد متاثر ہوئے جب کہ بے گھر ہونے والوں کی تعداد پچاس ہزار سے زائد ہے۔