یوکرائن : طیارہ گر کر تباہ ، 5 مسافر ہلاک ، 2 زخمی

Ukraine

Ukraine

یوکرائن (جیوڈیسک) یوکرائن میں طیارہ گر کر تباہ ہو گیا جس سے 5 افراد ہلاک، 2 زخمی اور 2 لاپتہ ہو گئے۔

یوکرائن کے شہر ڈونسک میں طیارہ گر کر تباہ ہونے سے 5 مسافر ہلاک اور 2 زخمی ہو گئے، طیارے میں میں 45 افراد سوار تھے۔ یوکرائن کی میڈیا کے مطابق طیارہ شدید دھند کے باعث گر کر تباہ ہو گیا۔ طیارے کے تمام مسافر فٹ بال میچ دیکھنے جا رہے تھے۔ طیارے نے کریش لینڈنگ کی کوشش کی لیکن انجن میں آگ بھڑک اٹھی۔ گرنے کے فورا بعد طیارے کو خالی کروا لیا گیا۔