یوکرائن : روس نواز باغیوں نے شہر سلووینسک کا کنٹرول سنبھال لیا

Russia

Russia

کیو (جیوڈیسک) یوکرائن میں روس نواز باغیوں نے مشرقی شہر سلووینسک کا کنٹرول سنبھال لیا ، حکومت نے باغیوں کے خلاف آپریشن دوبارہ شروع کرنے کا اعلان کر دیا۔ سلووینسک میں گزشتہ ہفتے نقاب پوش روس نواز مسلح باغیوں نے سرکاری املاک پر قبضہ کر لیا تھا جس کے بعد باغیوں نے سڑکوں پر جگہ جگہ رکاوٹیں کھڑی کر رکھی ہیں اور کسی کو شہر میں داخلے کی اجازت نہیں ہے۔

باغیوں نے سرکاری عمارتوں کے باہر ٹینک اور بکتر بند گاڑیاں کھڑی کر رکھی ہیں۔ یوکرائن حکومت نے سلووینسک شہر کا قبضہ چھڑانے کے لئے روس نواز باغیوں کے خلاف آپریشن دوبارہ شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔