واشنگٹن (جیوڈیسک) امریکی وزیر دفاع چک ہیگل نے کہا ہے کہ یوکرین میں روس کی مداخلت نیٹو اتحادیوں کے لیے”فیصلہ کن لمحہ”ہے۔ امریکی وزیر دفاع چک ہیگل نے واشنگٹن میں ایک تقریب سے خطاب میں کہا ہے کہ امریکا کے فوجی اخراجات دیگر 27 نیٹو اتحادی ممالک کے مقابلے میں تین گنا زیادہ ہیں۔
چک ہیگل نے نیٹو اتحادیوں پر زور دیا کہ وزرائے خزانہ اور وزرائے دفاع کے اجلاس طلب کیے جائیں تا کہ فوجی اخراجات کی فراہمی میں حائل رکاوٹوں کو دور کیا جا سکے۔ حالیہ ہفتوں میں امریکی صدر براک اوباما ، نائب صدر جوزف بائیڈن اور سیکریٹری خارجہ جان کیری نے نیٹو اتحادیوں پر دفاعی اخراجات میں اضافہ کرنے پر زور دیا ہے۔