یوکرین: روسی نواز مظاہرین کی پولیس اور مخالفین سے جھڑپیں

Ukraine

Ukraine

کیو (جیوڈیسک) یوکرین کے جنوب مشرقی علاقے زیپو۔ریڑا میں روسی نواز مظاہرین اور یوکرین کے حامیوں میں جھڑپیں ہوئیں۔ جھڑپوں کا آغاز اس وقت ہوا جب روسی نواز مظاہرین کی جانب سے مختلف سرکاری عمارتوں پر قبضہ کیا گیا جس کے بعد یوکرین کے حامی افراد نے دیگر عمارتوں کو بچانے کے لیے مزاحمت کا آغاز کیا۔

پولیس کی جانب سے دونوں گروہوں کو علیحدہ رکھنے کی کوشش کی گئی تاہم متعدد مقامات پر دونوں گروہ ایک دوسرے سے الجھ گئے اور ہاتھا پائی بھی شروع ہو گئی، مخالفین نے مظاہروں کے دوران متعدد مقامات پر آگ بھی لگائی۔