علمائے امامیہ پاکستان کے سربراہ علامہ شیخ صلاح الدین ،اتحاد امت کونسل کے سربراہ الحاج حیدر علی مرزا،آئمہ مساجد لاہور کے عہدیداران کو مرکزی سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین پاکستان منتخب ہونے پر مبارکباد دی

لاہور: علمائے امامیہ پاکستان کے سربراہ علامہ شیخ صلاح الدین ،اتحاد امت کونسل کے سربراہ الحاج حیدر علی مرزا،آئمہ مساجد لاہور کے عہدیداران علامہ مبارک علی موسوی،علامہ حسنین عارف،علامہ حسنین نقوی،علامہ اظہرحسن کرڑ،علامہ فرمان علی نجفی،علامہ شیخ اسماعیل ،علامہ ناصر الحسنی ،علامہ صفدر حسین روندوی،علامہ سید حنیف موسوی،علامہ امتیاز کاظمی،علامہ احمد اقبال رضوی،علامہ حسن رضا قمی نے علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کو مرکزی سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین پاکستان منتخب ہونے پر مبارکباد دی۔

علمائے امامیہ لاہور کے صدر علامہ مبارک علی موسوی نے کہا کہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری ملت تشیع پاکستان کے لیے ایک اْمید ہے جنہوں نے قوم کو ایک پلیٹ فارم پر جمع کرکے وحدت کی ایک بے مثال تاریخ رقم کردی۔علمائے امامیہ پاکستان کی حمایت اْنکے ساتھ ہے علماء ہر میدان میں انکے ساتھ پائیں گے۔

مدارس دینیہ کی جانب سے،علامہ حیدر علی موسوی پرنسپل درسگاہ علوم اسلامی، علامہ محمدباقر مجلسی جامعہ قرآن عترت،علامہ ابوذرمہدوی جامعہ قرآن ناطق ،علامہ کفایت حسین کفایتی جامعہ قرآن عترت ناروال،نے بھی مبارکباد دی۔