عمرہ میں عارضی تعطل کا فیصلہ شرعی تفاضوں سے ہم آہنگ ہے: سپریم علماء کونسل

Supreme Scholars Council

Supreme Scholars Council

الریاض (اصل میڈیا ڈیسک) سعودی عرب کی سپریم علماء کونسل نے کرونا وائرس کے خطرے کے پیش نظر حکومت کی طرف سے عمرہ ادا کرنے پر عارضی پابندی کی حمایت کرتے ہوئے اس اقدام کو شرعی تقاضوں کےعین مطابق قرار دیا ہے۔ کونسل کے مطابق مہلک متعدد بیمارے سے پھیلنے والے خطرات سے نپٹنے کے لیے مملکت کو عمرہ پر عارضی پابندی عاید کرنا پڑی ہے۔ انسانیت کو ضرر پہنچنے کے اندیشے کے پیش نظر عمرہ اور مسجد نبویﷺ کی زیارت پر عارضی پابندی شرعی تقاضوں سے مکمل طور پر ہم آہنگ فیصلہ ہے۔

سعودی عرب کی سپریم علماء کونسل کے جنرل سیکرٹریٹ سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ مہلک وائرس کے پھیلائو کو روکنے کے لیےاٹھائے گئے سرکاری حفاظتی اقدامات کے تحت عمرہ کی ادائی پر عارضی پابندی ایک جائز اور شرعی تقاضوں کے مطابق اقدام ہے۔ شہریوں کی زندگی کا تحفظ اسلام کا بنیادی اصول اور تقاضا ہے۔ حکومت شہریوں کی جان ومال اور ان کے دین وفکر کو محفوظ بنانے کی پابند ہے۔

خیال رہے کہ گذشتہ روز سعودی عرب کی وزارت داخلہ نے ایک بیان میں کہا تھا کہ ملک میں کرونا وائرس پھیلنے کے خطرات کے پیش نظر عارضی طور پر عمرہ کی ادائی اور مسجد نبوی کی زیارت پر مکمل پابندی عاید کی گئی ہے۔