اتحاد ٹاؤن میں 2 دہشتگرد ہلاک، لیاری میں گینگ وار کا ملزم مارا گیا

Karachi

Karachi

کراچی (جیوڈیسک) کراچی کے علاقے اتحاد ٹاؤن میں رینجرز اور ملزمان کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں دو مبینہ دہشتگرد ہلاک ہو گئے، لیاری میں پولیس اور رینجرز کے مشترکہ آپریشن میں گینگ وار کا کارندہ ہلاک ہو گیا۔

ترجمان سندھ رینجرز کے مطابق اطلاع ملنے پر بلدیہ ٹاؤن کے علاقے اتحاد ٹاؤن میں چھاپہ مارا تاہم ملزمان نے فائرنگ کر دی، رینجرز کی جوابی فائرنگ سے 2 مبینہ دہشت گرد مارے گئے، مارے گئے مبینہ دہشت گرد 29 جنوری کو رینجرز پر ہونے والے دھماکوں میں ملوث تھے۔

ادھر لیاری میں ایک مشترکہ آپریشن کے دوران گینگ وار کا ایک کارندہ ہلاک ہو گیا ہے۔ ملزم کی شناخت سمیر کے نام سے ہوئی ہے۔