امریکا نے افغان خواتین کے حقوق کے دفاع کیلئے رینا امیری کو نمائندہ خصوصی مقرر کر دیا

Rina Amiri

Rina Amiri

امریکا (اصل میڈیا ڈیسک) امریکا نے افغان خواتین کےحقوق کے دفاع کیلئے ریناا میری (Rina Amiri) کو نمائندہ خصوصی مقرر کر دیا۔

امریکی سیکرٹری خارجہ انٹونی بلنکن نے رینا امیری کو افغان خواتین کے حقوق کے دفاع کیلئے نمائندہ خصوصی مقرر کرنے کا اعلان کیا۔

انٹونی بلنکن کا کہنا تھا کہ امریکا ایک پرامن، مستحکم اور محفوظ افغانستان چاہتا ہے ،جہاں تمام افغان سیاسی، اقتصادی اور سماجی اعتبار سے ترقی کر سکیں۔

واضح رہے کہ افغان نژاد امریکی رینا امیری سابق صدر اوباما کے دورمیں اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ میں خدمات انجام دے چکی ہیں۔