امریکہ اور افغانستان کے مابین باہمی سلامتی سمجھوتے پر جلد دستخط ہونگے

United States, Afghanistan

United States, Afghanistan

واشنگٹن (جیوڈیسک) اقوام متحدہ میں امریکہ کی مستقل مندوب، سمنتھا پاور نے اِس امید کا اظہار کیا ہے کہ امریکہ افغانستان کے مابین باہمی سلامتی کے سمجھوتے پر بہت جلد دستخط ہو جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ساتھ ہی، نیٹو اور افغانستان کے افواج سے متعلق معاہدے پر بھی دستخط ہو جائیں گے۔

انہوں نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں افغانستان سے متعلق مباحثے کے دوران بیان میں کہی۔ امریکی سفیر کا کہنا تھا کہ آئندہ چند ماہ کے اندر ہم سلامتی کونسل کے ارکان کے ساتھ مل کر ایک قرارداد منظوری کے لیے پیش کریں گے، جس میں اس کا خیرمقدم کیا جائے گا۔ انہوں نے کہافغانستان کی ترقی کیلئے امریکی اعانت جاری رہے گی۔

امریکہ افغانستان کے موجودہ ترقیاتی کام، قومی پیداوار کی شرح افزائش اور سلامتی کے فروغ کو جاری رکھنے میں پرعزم ہے اور افغان حکومت کا قریبی سٹرٹیجک پارٹنر رہے گا، جس کا اعلان 2012 میں ہو چکا ہے۔

اقوام متحدہ میں امریکی سفیر نے کہا کہ افغانستان کی ترقی کے لیے امریکی اعانت میں تسلسل جاری رہے گا، جس کی ترجیحات کا تعین وضع ہو چکا ہے۔

سمنتھا پاور نے یاد دلایا کہ کچھ ہی سال قبل تک افغانستان میں انتخابات کرانا ایک اچھوتی تجویز تصور ہوا کرتی تھی، لیکن اب یہ ایک حقیقت بن چکی ہے۔ انہوں نے انتخابی چھان بین کے کام میں اقوام متحدہ کے مشن کی کارکردگی کو سراہا، جو جمہوریت کے تسلسل اور استحکام کے لیے اہمیت کا حامل معاملہ ہے۔