ترکی نے داعش کی قید سے اپنے 49 مغوی شہری بازیاب کرا لئے

Dash

Dash

استبول (جیوڈیسک) ترکی کے وزیراعظم احمد داؤد اوگلو کا کہنا ہے کہ ملک کے حساس ادارے نے دولت اسلام میہ عراق و شام (داعش) کی جانب سے عراق سے اغوا کئے گئے 49 افراد کو بحاظت چھڑوا لیا ہے۔

ترکی کی انٹیلی جسن ایجنسی نے داعش کے قبضے سے عراق کے شہر موصل سے 3 ماہ قبل اغوا کئے گئے 49 افراد کو بحفاظت رہا کر وا لیا ہے اور انھیں ترکی واپس لایا جا رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ رہا کرائے گئے افراد میں ترکی کے سفارتکار، فوجی اور بچے بھی شامل ہیں۔

واضح رہے کہ داعش نے عراق کے شمالی شہر موصل سے رواں ماہ جون میں ترکی کے سفارت کار اور فوجیوں سمیت 49 افراد کو اغوا کر لیا تھا جس کی وجہ سے ترکی نے امریکا کی جانب سے آئی ایس آئی ایس کے خلاف حال ہی میں شروع ہونے والے فضائی آپریشن میں حصہ لینے سے انکار کر دیا تھا۔