ایبولا کا خوف، سیرالیون کے دارالحکومت میں کرفیو لگا دیا گیا

Inspection Area

Inspection Area

سیرا لیون (جیوڈیسک) ایبولا کے خوف سے سیرالیون کا دار الحکومت فری ٹان کسی آسیب زدہ شہر کا منظر پیش کرنے لگا۔ حکومت کی جانب سے جان لیوا ایبولا وائرس کے پھیلا کو روکنے کے لئے حکومت نے فری ٹان میں تین روز کے لئے کرفیو لگا دیا ہے۔

اس دوران شہر میں صرف پولیس اور محکمہ صحت کی گاڑیوں کو چلنے کی اجازت ہے، افریقہ میں ایبولا وائرس ہزاروں افراد کی جان لے چکا ہے۔ صرف سیرا لیون میں پانچ سو باسٹھ افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔