بھارتی مسلمان اپنے وطن کیلئے جیئیں گے اور مرینگے، مودی

Narendra Modi

Narendra Modi

نئی دہلی (جیوڈیسک) بھارتی وزیراعظم نے کہا کہ بھارتی مسلمان صرف بھارت کے لیے جیئیں گے اور بھارت کیلئے ہی مریں گے ، وہ کبھی بھی اپنے ملک کیخلاف نہیں سوچیں گے۔

انہوں نے کہا کہ القاعدہ رہنما ایمن الظواہری نے حالیہ بیان دیکر بھارتی مسلمانوں کے ساتھ ناانصافی کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر یہ سمجھنا ہے کہ بھارتی مسلمان القاعدہ رہنما کے بیان سے ان کی انگلیوں کے اشاروں پر ناچنا شروع کردینگے تو وہ بہت بڑی غلط فہمی میں مبتلا ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہماری مسلم کمیونٹی کبھی بھی اپنے ملک کا برا نہیں چاہے گی، انہوں نے کہا کہ القاعدہ رہنما کے حالیہ بیان پر ہم اپنی مسلم کمیونٹی پر کبھی بھی سوال نہیں اٹھائینگے۔

ایمن الظواہری نے اعلان کیا تھا کہ وہ جنوبی ایشیاء ونگ قائم کرکے انڈیا میں جنگ میں لڑیں گے، اس خطے سمیت میانمار اور بنگلہ دیش میں مسلمانوں کی بڑی تعداد آباد ہے البتہ یہ اعتدال پسند ہیں۔