فلپائن : سمندری طوفان کے باعث 5 افراد ہلاک

Philippine Flood

Philippine Flood

منیلا (جیوڈیسک) طوفان کے باعث دارالحکومت منیلا کے تمام سرکاری دفاتر، کاروباری مراکز اور تعلیمی ادارے بند کر دیے گئے ہیں۔ کئی روز سے جاری موسلا دھار بارش کے باعث نشیبی علاقے زیر آب آ چکے ہیں۔ 2 لاکھ سے زائد افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا ہے۔

بارشوں کا سلسلہ آئندہ چند روز تک جاری رہے گا جبکہ طوفان اب تائیوان کی جانب بڑھ رہا ہے۔